عوام دوست بجٹ عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دیگا ‘ سردار ارشد لغاری
صادق آباد (نمائندہ پاکستان ) چیئرمین قائمہ کمیٹی پانی بجلی سردار ارشد خاں لغاری نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ ملک کے کروڑوں غریب عوام کی تقدیربدل کررکھ دے گا۔غیرمعمولی
(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
حد تک متوازن بجٹ 2016-17ء میں عام آدمی کی زندگی بدلنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ خاص طور پرہردورمیں نظرانداز کئے جانے والے کسانوں کو اس بجٹ میں پہلی بار تاریخی پیکج دیا گیا ہے جس سے کسانوں کی زندگیاں تبدیل ہوجائیں گی جبکہ سرکاری ملازمین اور پنشنروں کی ماہوار میں اضافہ سے بھی لاکھوں خاندانوں کوخوشیاں مل گئی ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کو تاریخ میں پہلی بار یہ موقع ملا ہے کہ اس نے پناچوتھا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کے بعد یقین ہوچلا ہے کہ ملک کے تمام شعبے قومی استحکام کے لئے اپنا کردار اداکرسکیں گے۔اس بجٹ سے امیر اور غریب میں فرق مٹانے کے مواقع پیداہوں گے اور غریب بھی اب سر اٹھا کر جی سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتکاروں اور تاجروں کو دی گئی غیر معمولی مراعات سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا اور ملک اقتصادی طور پراپنے اہداف کی جانب منزلیں طے کرے گا۔
ارشد لغاری