بجٹ ریلیف سے خالی ‘ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ‘ جہانگیر ترین

بجٹ ریلیف سے خالی ‘ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ‘ جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین گزشتہ روز لودھراں پہنچے اور اپنی رہائش گاہ پر مقامی رہنماؤں ،بلدیاتی نمائندوں ، علاقہ معززین اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرا دل (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
اپنے کارکنوں کے ساتھ دھڑکتاہے ۔ اپنے کارکنوں سے مکمل رابطے میں ہوں اور ان کے مسائل خود حل کروارہاہوں ۔اپنے ذاتی فنڈز سے حلقے میں سیوریج ،صاف پانی ،سٹریٹ لائٹس،صحت اور معیاری تعلیم کی فراہمی سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ بلواسطہ ٹیکسز لگاکرمتوسط طبقے اور غریب عوام پر تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔غریب عوام کو موجود بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا ۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ بنایا گیا۔ انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کرے گی جس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیاجائیگا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے این اے 110سیالکوٹ کی فیصلہ کن سماعت ہوگی اور چار حلقوں میں سے مسلم لیگ ن کی آخری وکٹ بھی گر جائے گی ۔جہانگیر خان ترین نے موضع واہی داؤ د خان میں پی ٹی آئی رہنما شفیع اللہ خان ترین کے صاحبزادے احسان اللہ خان ترین اور رحیم نوا ز خان ترین کے صاحبزادے کلیم نواز خان ترین کی شادی کی تقریب چک 48ایم میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی رہنما محترمہ بدرالنساء بخاری کی نند کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان،نواب امان اللہ خان، کیپٹن (ر) عزت جاوید خان ، سید رضا شاہ گیلانی ، سید حسن محمود شاہ ،رانا اعجاز احمد نون و دیگر رہنما بھی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ تھے۔