متوازن بجٹ سے پاکستان تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا ، نذیر ارائیں

متوازن بجٹ سے پاکستان تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا ، نذیر ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ممبر نیشنل فوڈز سیکورٹی کمیٹی نذیر احمد آرائیں ے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ عوام اور کسان کا دوست بجٹ ہے جس میں کسانوں کو مراعات اور عوام کو سہولیات دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں، مسلم لیگ(ن) کے تحصیل سیکرٹری محمد صغیر رامے، سینئر مسلم لیگی چاچا محمد اسلم، چوہدری ریاض اسلم، محمد صدیق دیول، چوہدری عبد المجید نمبردار، رانا غلام مرتضی، چوہدری نوید احمد،محمد اسلم جمال، محمد شاہد سعید آرائیں چیئرمین سی پی سی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بجٹ2016,2017میں عوام سمیت ہر طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے یہ بجٹ ملک کی معیشت مضبوط کر نے میں اہم کردار ادا کریگا بجٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات سے سرمایہ کاروں کا رجحان پاکستان کی جانب ہو گیا جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور پاکستان تعمیروترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔
نذیرآرائیں