تمام ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی تیاریاں جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں تمام ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی تیاریاں جاری ہیں،ٹی وی ون کی جانب سے اس سال عشق رمضان کے عنوان پر لائیوٹرانسمیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ٹی وی ون پر حسب سابق سحراور افطار کے بابرکت اور روح پرور اوقات میں رمضان لائیوٹرانسمیشن کااہتمام کیاجارہاہے، اس مرتبہ سحر کے اوقات کی میزبانی ممتازمذہبی اسکالر شبیر طالب اور افطار کے اوقات کی میزبانی ساحرلودھی کریں گے۔ٹی وی ون کے کشادہ ہال میں خوبصورت اور دیدہ زیب سیٹ لگایاجارہاہے،داخلی دروازے سے لے کر تاحدنظر پرکیف وروح پرور سیٹ ناظرین وحاضرین کے دل موہ لے گا۔سحراور افطارکی بابرکت ساعتوں میں مذہبی اسکالرزاور دیگر ممتازشخصیات سے حاضرین کی ملاقات کرائی جائے گی، ٹی وی ون نے لائیوٹرانسمیشن میں اپنامنفرد مقام بنایاہے اور حال ہی میں شب برأت کی ٹرانسمیشن نے مسابقت کی دوڑمیں دیگر تمام چینلزکو پیچھے چھوڑدیااور اس پزیرائی اور شائقین کی پسندیدگی کے پیش نظر ٹی وی ون کی انتظامیہ نے مزید اچھا کرنے کا پروگرام بنایاہے، عشق رمضان لائیوٹرانسمیشن میں عالم اسلام کے مشہورومعروف ثناء خوانوں اور جید علماء کرام کو مدعو کیاجائے۔لائیوٹرانسمیشن میں علماء کرام سوالوں کے جوابات مسائل کا حل بتائیں گے،جبکہ حاضرین کو سوالوں کے صحیح جواب پر بیش قیمت انعامات دیئے جائیں گے۔عشق رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے شائقین کی بڑی تعدادروزانہ رجسٹریشن کروارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق اس مرتبہ ہزاروں شائقین اس ٹرانسمیشن میں شریک ہوکر رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہوں گے۔