خوراک کی تقسیم کیلئے سیلانی ویلفیئر سے تعاون طلب کیا ہے، ناصر حسین شاہ

خوراک کی تقسیم کیلئے سیلانی ویلفیئر سے تعاون طلب کیا ہے، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تھرپارکر میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے 4 ارب70 کروڑ روپے کی رقم مخصوص کی ہے۔ لیکن اس کی تقسیم کیلئے وہ ٹیم نہیں ہے جو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے پاس ہے لہٰذا سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ تھرپارکر میں گندم کی تقسیم کیلئے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 35 ہزار غریب، نادار اور مستحق خاندانوں میں رمضان و عید پیکیج کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ پہلے روز 10 ہزار خاندانوں کو ٹوکن کے ذریعے رمضان پیکیج کے تحت مکمل خوراک کے تھیلے تقسیم کئے گئے جبکہ ایم اے جناح روڈ کے مقامی ہال میں ہونے والی اس تقریب کے نظم وضبط کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات پولیس کے علاوہ سیلانی رضاکاروں نے سنبھال رکھے تھے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ قومی بہبود کا وہ سماجی ادارہ ہے جو زندگی کے 63 شعبوں میں سندھ بھر میں عروج پر ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں بلا امتیازو تفریق بے سہارا لوگوں کی خدمات میں مصروف عمل ہے یہ وہ واحد سماجی ادارہ ہے جو سال کے 365 روز بغیر کسی وقفے کے غریب عوام کی خدمت میں مصروف رہتا ہے حکومت سندھ نے بھی رمضان پیکیج کے تحت سندھ میں بینظر اسپورٹ پروگرام میں 3 ارب روپے مختص کئیے ہیں جو کہ فی کس 1500 روپے بینکوں کے ذریعے مستحقین کو ادا کئے جائیں گے۔ قبل ازیں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری عامر اقبال مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے اس سال شہر کراچی میں سحری و افطاری کیلئے 4 کروڑ روپے مختص کئیے ہیں اور سحری لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے جبکہ تھرپارکر میں خوراک کی تقسیم کیلئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حکومت سندھ سے تعاون کیلئے تیار ہے بعد ازاں مستحقین میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ،رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی فرید انصاری، KUJ کے خورشید عباسی، اسسٹنٹ کمشنر شازیب شیخ،چئیرمین عشر کمیٹی جنوبی محمد یوسف ناز اور DSP ظفر اقبال نے بھی مستحقین میں امدادی سامان کے تھیلے تقسیم کئے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی عارف لاکھانی نے معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔