رمضان آرڈیننس پر روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ، معراج الہدیٰ صدیقی

رمضان آرڈیننس پر روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ، معراج الہدیٰ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بندکرکے روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پرکنٹرول،بجلی کی طویل وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپانی بحران کے خاتمے سمیت میڈیا میں رمضان ٹرانسمیشن کے نام پرنیلام گھر وطوفان بدتمیظی جیسے پروگرامات پرپابندی اور رمضان آرڈیننس پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے تاکہ ہرایک فرد چین وسکون کے ساتھ ماہ مبارک کی برکات سے مستفید ہوسکے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں خوشی اورمذہبی ودینی تہواروں کے موقع پر کھانے پینے کی چیزوں سمیت اشیاء کو سستا کیا جاتا ہے اور وہاں کی حکومتیں عوام کو خصوصی رلیف دینے کے اقدامات کرتیں ہیں تاکہ ایک عام آدمی بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی خوشیاں سلیبریٹ اورعبادات کرسکے ، مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں رمضان المبارک کے آنے سے قبل ہی سبزیاں،پھل فروٹ،مشروبات،گوشت سمیت روزمرہ کی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں،مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومتی بے حسی اورمنافع خور اورزخیرہ اندوزتاجروں کی عوام دشمن اقدامات سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑہ جائیں گی۔اس لیئے حکومت چیزوں کی کوالٹی کے ساتھ قیمتوں کے کنٹرول پربھی خصوصی توجہ اورکرپشن فری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ آٹے میں نمک برابر ملنے والی معمولی سبسڈی بھی زیادہ ترکرپشن کی نظر ہوجاتی ہے۔اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں کرپشن کا یہ حال ہے کے حج وعمرہ جیسے مقدس فریضہ کو بھی نہیں بخشا گیایہ عذاب الاہی کو دعوت دینے کے مترادف نہیں تو اور کیا ہے؟