ا لطاف حسین کا ’را‘‘ سے تعلق نہیں تو ہتک عزت کا دعوی دائر کریں ، رضا ہارون

ا لطاف حسین کا ’را‘‘ سے تعلق نہیں تو ہتک عزت کا دعوی دائر کریں ، رضا ہارون

 لندن(اے این این) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 3 اسمبلیوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف قراردادیں منظور کیں ہیں اور اگر ان پر الزامات غلط ہیں تو وہ برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کریں۔ لندن میں پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رضا ہارون نے کہا کہ مصطفی کمال اور انیس ایڈووکیٹ نے ایم کیوایم کے قائد کو چیلنج کرکے بہت بڑا کام کیا ہے۔ تین ماہ میں پاک سرزمین پارٹی قومی پارٹی بن چکی ہے، پورے ملک میں پاک سرزمین پارٹی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔رضا ہارون نے کہا کہ برطانیہ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لندن پولیس کے سامنے ’’را ‘‘سے تعلق کا اعتراف کیا، پاکستان کی 3اسمبلیوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف قراردادیں منظور کیں، اگر ان پر الزامات غلط ہیں تو وہ برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کردیں۔پریس کانفرنس کے دوران انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماضی میں اردو بولنے والوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ڈر اور خوف پیدا کرکے قومیت کے نام پر لوگوں کو تباہ کیاگیا، سیاست اور حقوق کے نام پر لوگوں کو مروایا گیا، لیکن آج سندھ کے باشعور عوام جاگ چکے ہیں اب وہ کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے جان و مال کی قربانیاں دیں، پاکستانی اپنے ملک کی خاطر ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے دشمن نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد پاکستان کے خلاف برطانوی سرزمین استعمال کررہے ہیں، برطانوی حکومت ایم کیو ایم کو پاکستان مخالف سرگرمیوں سے روکے۔

رضا ہارون

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر