7 منشیات فروش ‘ 12 سرکاری پانی چور ‘ 18 اشتہاری سمیت 46 ملزمان گرفتار

7 منشیات فروش ‘ 12 سرکاری پانی چور ‘ 18 اشتہاری سمیت 46 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔07منشیات فروش،02ناجائز اسلحہ ،01اشتہاری ملزم کو بھگانے،12سرکاری پانی چوری کرنے والے اور18اشتہاری ملزمان سمیت46ملزمان گرفتار۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم ندیم سے 105لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے ،(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شوکت علی سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد ارشد سے 02بوتلیں شراب،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد اسلم سے 210گرام چرس ، ملزم اجمل سے 20لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم ممتاز سے 20لیٹر شراب اور ملزم امجد سے 06لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عبدالجبار سے 01کاربین معہ 01کارتوس،جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم اشرف سے رپیٹر12بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم زاہد، ملزمان اشفاق، ریاض ، خضر، ریاض، صدیق ، ولید، مسری اور ملزمان ناصر، بشیر ، ریاض ، یوسف کو سرکاری پانی چوری کر کے اپنی زمینیں سیراب کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے اشتہاری ملزم عمر فاروق کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمود کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران127نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے110موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ16ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے11 اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے ۔