نکاسی آب کے مسائل حل نہ ہونے پر رسول پورہ میں واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نکاسی آب کے مسائل حل نہ ہونے پر رسول پورہ میں واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (نمائندہ خصوصی ) واسا کی جانب سے نکاسی آب کے مسائل حل نہ کرنے پر زیر آب علاقوں کے مکینوں نے گزشتہ روز رانا اقبال کی زیر قیادت واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ جس میں شامل رانا صابر ‘ رانا اجمل ‘ محمد لیاقت ‘ محمد امجد ‘ محمد باسط ‘ محمد رمضان ‘ محمد ابراہیم‘ اﷲ رکھا نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے اتفاق (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پورہ ‘ رسول پورہ کی سیور لائنیں بند ہیں جس کیوجہ سے گلیاں زیر آب ہیں اور گھروں میں بھی گٹروں کا پانی موجود ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ کل سے ماہ رمضان شروع ہو رہا ہے جس سے مکینوں کو سحر و افطار میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا ‘ اہل خانہ نہ تو گھروں میں اہتمام کر سکیں گے اور نہ ہی شہری نماز اور تراویح کیلئے مساجد جا سکیں گے ۔ مظاہرین نے کہا اگر واسا نے ہنگامی بنیادوں پر مسئلہ حل نہ کیا تو پھر روزانہ کی بنیاد پر مکین واسا کیخلاف احتجاج کرینگے ۔ نکمے افسران کے علامتی جنازے بھی نکالے جائیں گے اور روڈز بھی بلاک ہونگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر