مزدور کی قبرستان سے نعش برآمد ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

مزدور کی قبرستان سے نعش برآمد ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خانیوال ‘ چوک اعظم ( بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی ) خانیوال (بیورونیوز ) تھانہ سٹی خانیوال کے علاقہ میں دل دہلا دینے والی ایک اور واردات‘ ملازمت سے واپس گھر آنیوالے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مخدوم پور کے رہائشی کی نعش بیریوں والے قبرستان خانیوال سے برآمد۔ تفصیل کے مطابق مخدوم پور کا رہائشی 28 سالہ غلام جیلانی ولد محمد رمضان قوم پہوڑ گجرات میں ایک نجی ماربل فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشتہ شب گجرات سے واپس آرہا تھا اور لاہور موڑ پر اتر گیا ۔ جس کے بعد غلام جیلانی نے اپنے بھائی غلام صمدانی کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ میں اور میرے 3 دوست خانیوال لاہور موڑ پہنچ چکے ہیں اور ناشتہ کرنے بعد میں گھر کیلئے نکل رہا ہوں ۔ غلام صمدانی نے بتایا کہ اس کے بعد میرے بھائی غلام جیلانی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اب اس کی تشدد کی ہوئی ملی ہے ۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ غلام جیلانی کے جس کے نازک اعضا ء پر تشدد کیا جس کے باعث غلام جیلانی کی موت واقع ہو گئی ۔ مقتول کے بھائی غلام صمدانی نے ڈی پی او خانیوال سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دریں اثناء گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے مخدوم پور کے رہائشی نوجوان غلام جیلانی کو بے دردی سے قتل کرکے بیگ ،رقم ،موبائل چھین لیاتھا مقتول کی نعش بیری والے قبرستان سے ملی تھی جس کا پرچہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ۔ چوک اعظم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چک نمبر424ٹی ڈی اے کا رہائشی نیاز احمد اٹھوال زخمی ہو گیا جسے ڈسڑکٹ ہسپتال لیہ لایا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیریس حالت ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روزدم توڑ گیا چوک اعظم تھانہ کے ہومو سائیڈ نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر