گھر سے لاپتہ ہونیوالے بچے کی نعش نہر سے برآمد ‘ 6 سالہ لڑکا کھال میں ڈوب گیا

گھر سے لاپتہ ہونیوالے بچے کی نعش نہر سے برآمد ‘ 6 سالہ لڑکا کھال میں ڈوب گیا

گڑھا موڑ‘ احمد پور شرقیہ ( سپیشل رپورٹر ‘سٹی رپورٹر ) گھر سے لاپتہ ہونیوالے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بچے کی نعش نہر سے برآمد ہوئی جبکہ 6 سالہ لڑکا کھال میں ڈوب کر دم توڑ گیا ۔ گڑھا موڑ کے چک90ڈبلیو بی کے رہائشی محنت کش محمد انور کا چھہ سالہ بیٹا محمد طیب گھر سے اکیلا کھال پر چلا گیا اور نہانے کے لئے کھال میں چھلانگ لگا دی پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا‘ لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔دریں اثناء احمد پور شرقیہ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر پندرہ کی رہائشی آبادی گلشن علی المرتضیٰ کے رہائشی لعل محمد وارن کا سات سال بچہ مزمل وارن دو روز قبل گھر سے لا پتہ ہو اجس کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی کی گئی غائب ہو نے کے دوروز بعد بچے کی نعش بستی گڈولہ کے قریب نہر سے بر آ مد ہو ئی جس کا مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر