آرٹس کو نسل میں یوسیز کے نو منتخب چیئر مین، وائس چیئرمین کے اعزاز میں تقریب

آرٹس کو نسل میں یوسیز کے نو منتخب چیئر مین، وائس چیئرمین کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژن میں تمام سیاسی جماعتوں کے حال ہی میں منتخب چیئر مین، وائس چیئرمین نے کراچی کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شہر کی ترقی کے لئے مل جل کرکام کریں گے اورکراچی کے دو کروڑسے زائد عوام کے بنیادی مسائل کے لئے اپنے نظریات اور سیاست سے بالاتر ہوکرشہر کی خذمت کریں گے۔ یہ بات آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے بلائے گئے میں ایک منفرد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی گی،اس تقریب میں ایم کیو ایم ،پی پی پی،نواز لیگ،پی ٹی آئی،اے این پی اورجماعت اسلامی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چیئر مین، وائس چیئرمین کے علاوہ دانشوروں،صحافیوں اورقلم کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ استقبالیہ کے اعراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے رہنمامحمد احمد شاہ نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد تمام منتخب افراد کے درمیان صرف یکجہتی پیدا کرنا نہیں بلکہ کراچی شہر کی ترقی، پانی ،صحت اوردوسرے مسائل کے لئے مشترکہ کاوشوں کے بروئے کار لاناہے۔انہوں نے کہا کہ آج تمام منتخب لوگ شہر کے دانشوروں تاجروں اورمیڈیاکے سامنے جووعدہ کریں وہ مستقبل میں بھی ان کے لئے آئینہ کا کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں کسی بھی جماعت کے لیڈر یاکارکن کو اس لئے نہیں مدعو کیا گیاکیونکہ یہ منتخب لوگوں کااجلاس ہے،انہوں نے تمام افراد سے تقریب میں وعدہ لیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا یالیڈر کانعرہ لگانے سے گریز کریں گے اور کسی پر بھی ذاتی حملہ نہیں کریں گے،ایم کیو ایم نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ وہ اگر مئیر منتخب ہوگے تو وعدہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کر چلے گے،صرف ایک جماعت یا علاقے کے نہیں بلکہ پورے شہر کراچی کے مئیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تمام منتخب افراد کو ساتھ لے کر صوبے کے وزیر اعلی اور وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔حکومت کی طرف جب دیکھتے ہیں تومایوسی ہوتی ہے۔کراچی تمام جماعتوں کا شہر ہے ،سارے لوگ الیکشن جیت کرآئے ہیں ،میں ان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔اپنے حقوق کے لئے اکھٹے ہوکر بات کرنا ہوں گی،میں آج آپ سب لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے ایوان میں اپوزیشن کوئی نہیں ہوگی ہم سب ایک نظر سے کراچی کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کریں گے،وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہم سب کراچی میں پیدا ہوئے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے جائزحقیقی مسائل حل ہوں۔ ہم نے اپنی ترجیحات طے کی ہوئی ہیں، کراچی میں ٹرانسپورٹ،پانی اور سیوریج کے مسائل ہیں سب کو حل کریں گے۔ پہلی ترجیحات میں امن وامان، صفائی، ٹرانسپورٹ اور پانی ہے۔ اس موقع پراٹارنی جنرل آف پاکستان انورمنصور،ڈاکٹر جعفر احمد،غازی صلاح الدین ،اے ایچ خانزادہ،سراج قاسم تیلی،پروفیسر سحرانصاری،مظہر عباس ،ڈاکٹر ہمابقائی،،کرامت علی اورحسینہ معین نے کراچی کے ماضی اور جنوبی ایشیاء میں اس کے کردار اورگزشتہ 68سالوں میں ہونے والی تباہی پر سیر حاصل گفتگو کی اوراپنی تجاویز دیں۔اس موقع پر پی پی پی کے بلوچ خان گبول ،تحریک انصاف کے افسرخان خٹک،مسلم لیگ(ن) کے رانا محمد وارث،اے این پی کے عالم زیب خان،جماعت اسلامی کے فضل الرحمن نے تمام لوگوں کے سامنے وعدہ کیا کہ مل جل کر کراچی کے عوام کی خذمت کریں گے۔آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کیا آرٹس کونسل آئندہ بھی ایسی تقریبات کرتا رہے گا۔تقریب میں سی پی این ای کے ڈاکٹر جبارخٹک،آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے ارکان، پروفیسر سحر انصاری،شہناز صدیقی،سیداسجدبخاری،ڈاکٹر ایوب شیخ،کاشف گرامی اوردیگر نے شرکت کی۔