2 مریضوں کی ہلاکت پر ڈاکٹر معطل ‘ ڈاکٹرز کی ہڑتال ‘ ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز بند

2 مریضوں کی ہلاکت پر ڈاکٹر معطل ‘ ڈاکٹرز کی ہڑتال ‘ ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گزشتہ شب ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور آکسیجن نہ ہونے کے باعث دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد ڈی سی او کی طرف سے ڈاکٹر ندیم کو معطل کئے جانے کے خلاف پی ایم اے کی طرف ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاجاً ایمر جنسی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سمیت تمام وارڈز کو بند کر دیا گیامریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہسپتال میں داخل مریض طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے تڑپتے رہے جس پر عوامی وسماجی اورشہری حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ یاد رہے کہ آج سے دو سال قبل آئی سی یو وارڈ میں بھی سلنڈروں میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے سات بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی جس کی وجہ سے آئی سی یو وارڈ دو سال بند رہا جس سے ہسپتال انتظامیہ نے سبق نہیں سیکھادوسری جا نب ڈاکٹروں نے موقف اختیار کیا کہ مریضوں کی اموات ہماری غفلت یا لا پرواہی کا نتیجہ نہیں بلکہ ہمارا ڈاکٹر ز کو بے گناہ تشدد کا نشانہ بنا یاگیاگزشتہ روزڈی ایچ کیو ایمرجنسی وارڈ میں وفات پا نے والا شہری شیخ محمد نو ازکی نما ز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں لو گو ں نے شر کت کی اس موقع پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف فی الفور کا رروائی کی جا ئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر