تاجروں کے بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،مسز سلیم خان

تاجروں کے بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،مسز سلیم خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) واجد علی مسز محمدسلیم ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ نے کہا ہے کہ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کے بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے کنٹونمنٹ انتظامیہ نے مڈل سکول میں طلباء اور طالبات کو تمام سہولیات فراہم کی ہے اس کے علاوہ ایک بہترین تعلیمی نظام بھی فراہم کیا ہے اور طلباء اور طالبات کو ٹیچر حضرات بہتر تعلیم مہیا کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ طلباء اور طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے اور ہر بچہ بہتر سے بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں کنٹونمنٹ انتظامیہ نے عوام اور تاجروں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنادی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کنٹونمنٹ مڈل سکول میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں تقسیم انعامات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا فرسٹ آنے والے بچے کو پانچ ہزار روپے نقد، شیلڈ اور تعریفی سند، دوسرے پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو تین ہزارروپے نقد شیلڈ اور سندجبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو دوہزار روپے نقد شیلڈ اور سند دئیے طلباء وطالبات کے والدین کے تقریب میں بھرپور شرکت کی اور کنٹونمنٹ انتظامیہ اور سکول کے ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلباء وطالبات کو بہترین ماحول اور تعلیم مہیاکی انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتظامیہ نے ہمیشہ نوشہرہ کینٹ کے تاجروں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے یہی وجہ ہے کہ کنٹونمنٹ مڈل سکول میں بھی طلباء وطالبات کو بہتر ماحول اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جس میں طلباء وطالبات میں مقابلوں کا رجحان پیدا ہوا جس میں طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا انعامات حاصل کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر