، محمد علی باکسرتحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے ،جی ایم ملک

، محمد علی باکسرتحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے ،جی ایم ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)عظیم سپورٹس مین محمد علی تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے ، انہوں نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر 1987 میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے عظیم باکسر کی یاد میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عظیم باکسر محمد علی کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جی ایم ملک نے کہاکہ دنیا کے 90اسلامک سنٹرز میں بھی عظیم سپورٹس مین کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ محمد علی کی دعوت پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے امریکہ میں خصوصی لیکچر بھی دیا تھا ۔
جی ایم ملک