پہلی پولیٹیکل ایجنٹ خیبر جیپ ریلی کا انعقاد

پہلی پولیٹیکل ایجنٹ خیبر جیپ ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ( نمائندہ جنگ) پہلی پولیٹیکل ایجنٹ خیبر جیپ ریلی کا انعقاد ہوا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجدعلی خان نے افتتاح کیا جس میں 80 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیاچیف سیکرٹری نے پہلی گاڑی گاڑی کو جھنڈی سے اشارہ کرتے ہوئے بیسہ والی کے مقام سے ریس کا آغاز کیاجس کے بعد انتظامیہ نے ہر تین منٹ بعد ایک گاڑی کو روانہ کیاجو ایسارہ خوڑ میں مغرب کی جانب چلتے ہوئے 43 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرناتھا۔ 7 گاڑیاں راستے میں کراب ہونے سے مقابلے سے دستبردار ہوئے مقابلے میں حصہ لینے والے قابل ذکر افراد میں سے فرنٹیرفور بائی فور جیپ کلب کے بانی کیپٹن (ر)بابر غوری، پاکستان انٹرنیشنل ائیرالائن (PIA) کی حاضر سروس کیپٹن خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر کوربریگیڈیرقیصر،ملاگوری تحصیل کے تحصیلدار شکیل برکی، میجرخالدہے جس میں پہلے نمبر پر بابر خان غوری جس کو فاٹا کے پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل کی طرف سے انعام میں ایک نئی گاڑی دی گئی دوسرے نمبر پر شکیل برکی رہے جس کو پولیٹیکل ایجنٹ کی طرف سے 2لاکھ روپے کا چیک دیا گیاجبکہ تیسرے نمبر پر دو گاڑیاں خضرحیات اور شاہ نواز آئے جن کو فک کس پچاس ہرازروپے کے چیک دئے گئے ۔ اس موقع پر اپنے مختصرخطاب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجدعلی خان کہا کہ فاٹا میں قیام امن کے لیے حکومت اور پاک فوج نے مصمم آرادہ کر لیا ہے اور دہشت گرودں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر ایک بھی دہشت گرد کو بعداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ مہینے وادی تیراہ میں سپورٹس فیسٹول منعقد کیا گیاتھ�آب یہ جیپ ریلی لنڈی کوتل جمرود اور تحصیل باڑہ میں کرواکر دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ خیبر ایجنسی میں حکومتی رٹ بحال ہوچکی ہے اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ریلی کے شرکا کو محضوظ ہونے کے لیے کھانے پینے کے ساتھ ملک کے مشہور فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھاجس میں زیک آفریدی، بختیار خٹک،شوکت محمود،شاہدعلیخاں، جمشدعلی خان،کالدہ یاسمین، شعیبہ خان اورسید رحمان شینو شامل تھے جو حاضرین کے لیے ملی نعموں سمیت علاقائی گیت پیش کرتے رہیں۔ریلی کا پہلا مرحلہ تاریخ طورخم گیٹ سے انتہائی پروقار اندزا میں شروع ہوکر جمرود کے باب خیبر پر عوام کی بڑی تعداد کے والہانہ استقبال سے اختتام پذیر ہوا۔