نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سر مایہ ہو تے ہیں، امریکی قونصل جنرل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل کراچی Brian Heath نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہو تے ہیں ان کی بر وقت تعلیم و تربیت ، کر دار سازی اور روز گار کی فراہمی ملک و قوم کی ترقی و استحکام کیلئے انتہائی نا گزیر ہے جو قومیں نوجوانوں کی پیشہ وارنہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر زور دیتی ہیں اور انہیں بر وقت منا سب روز گار اور ملا زمت کے مواقع بھی فراہم کر دیتی ہیں وہ ہمیشہ ترقی کی جانب گامزن رہتی ہیں۔ اور دنیا میں ہر جگہ وہ سر بلند اور کامیا ب و کامران ٹھہرتی ہیں جبکہ اسکے برعکس جو معاشرے اپنے نوجوانوں کی قدر نہیں کرتے اور انہیں کسی بھی قسم کی اہمیت نہ دیتے ہوئے انہیں مطلو بہ وسائل اور منا سب رہنمائی فراہم نہیں کرتے ناکامی ان کا مقد ر ٹھہر تی ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں لہذا پاکستانی نوجوانوں کی قدر کرو ان میں بڑی صلاحیتیں ہیں۔ یہ پاکستا ن سے باہر خود امریکہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لو ھا منو ا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جس سطح پر بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہو ہم ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر امریکی قونصل جنرل کراچی Mr.Brian Heath نے حال ہی میں Moveenpic ہوٹل کراچی میں حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن اور انسٹی ٹیوٹ فا ر ایڈو انسنگ کیر یئر ز اینڈٹیلینس (IACT) کے تحت منعقد ہ کا رپوریٹ فیلنتھ وپی کا نفرنس 2016 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں فاؤنڈیشن کے سربراہ ممتا ز ماہر تعلیم واصف علی رضوی HUF پروجیکٹس ہید فہیم بخاری، انڈ س موٹر ز کے سی ای او پرویز غیاث ، سابق سی ای او جلٹ پاکستان سعد اما ن اللہ، اے جی ایم کا رپوریٹ کمیو نکیشن سوئی سدر ن گیس کمپنی شہباز اسلام ودیگر کے نام شامل ہیں۔ کا نفرس سے خطاب کر تے ہوئے حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او واصف علی رضوی نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر سطح پر پیشہ وارنہ تعلیم و تربیت فراہم کر کے ملک و قوم کیلئے انتہائی سود مند بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ تعلیم و تربیت کی فراہمی کے بعد روز گار کے حصول تک کے سفر میں ہم نوجوانوں کو تنہا نہ چھوڑیں بلکہ انہیں مناسب روز گار اور باعزت ملا زمت بھی فراہم کرنے کیلئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کر کے انہیں ایک کا رآمد شہری بنا دیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں حکومت کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر دیگر شخصیا ت کے تعاون کی بھی ضرورت ہو گی تاکہ پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت سے لے کر حصول روز گار تک نوجوانوں کی بر وقت مدد کی جائے۔ HUF پروجیکٹس ہیڈ فہیم بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نے کے لیے بہت ضروری ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تربیت کے ذریعے بہتر بنایا جائے۔ یہ کوشش خاص طو ر پر سروسز سیکٹر سے متعلق روزگار کے لئے نوجوانوں کو تیار کر نے پر کی جانی چاہئیں کیونکہ یہ سیکٹر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔