ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بحران جاری، سرکاری چھٹی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بحران جاری، سرکاری چھٹی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ شاہ جمال ‘ میلسی ‘ پپلی ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ ہیڈ راجکاں ‘ فقیر والی ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران بدترین بحران جاری ہے ‘گزشتہ روز بھی سرکاری دفاتر میں چھٹی کے باوجود 18گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ملتان شہر میں بعض علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی گئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا‘ بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی‘نواحی علاقوں میں گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا‘مختلف شہروں میں عوام نے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ میپکو ریجن میں وولٹیج کی کمی کامسئلہ حل نہیں ہو سکا ‘ گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث ائر کنڈیشنر کے استعمال میں اضافے کے باعث ٹرانسفارمرز پر لوڈ بڑھ گیا اور وولٹیج انتہائی کم رہے جس کے باعث پانی کی موٹریں بھی نہ چل سکیں‘پنکھے آہستہ چلنے کے باعث بے فائدہ ہو گئے ‘نواحی علاقوں میں خاص طور پر بری صورتحال رہی اور وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث صارفین کی الیکٹرانک اشیا جل گئیں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق شدید گرمی میں واپڈا حکام نے عوام کو اذیت دینے کاسلسلہ تیز کردیا، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا، دورانیہ دن بدن بڑھنے لگا جس سے تا جروں کی مشکلات میں اضافہ اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں بجلی سے منسلک کا ریگر سارا دن فارغ بیٹھنے کے بعد مایو س ہو کر واپس خالی ہاتھ گھروں کو لو ٹنے پر مجبور ہو گئے جس پر مرکزی انجمن تاجران کے صدرارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ، شیخ جا وید کالا، چودھری محمدرفیق، اللہ دتہ قصائی ، خورشید جوئیہ ، ایم صادق کا شی ، شیخ ظفر شہزاد ، چودھری محمد شفیق، منیر رضا بھلر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چھٹی کے روز بھی بجلی بند کرکے سارادن شہریوں کوتڑپایا گیا پانی کی بوند بوند کوترستے رہے مسجدوں میں پانی نایاب معتددشہری بیہوش ہسپتال داخل ہزاروں مرغیاں گرمی کی شدت سے مرگئیں۔شاہ جمال اورگردونواح میں اتوار کی چھٹی کے باوجود پینل لگانے کا بہانہ بنا کر صبح سات بجے سے لیکر شام گئے تک بجلی بندرکھی گئی جس کی وجہ سے جوآن بچے بوڑھے گرمی کی شدت سے تڑپتے رہے پانی اس قدر نایاب ہوگیا کہ پینے کو شہری ترستے رہے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی نے شہریوں کاسکون چھین لیاکاربارمعطل بازارسنسان لوگ پریشان بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی رنگ دیکھایادرجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ پپلی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پپلی کے گرد نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور باربارٹرپنگ کے علا وہ اوور بلنگ کی وجہ سے شہری پر یشان ہوگئے جبکہ واپڈا صارفین کو ذلیل وخوار کرنے لگی شدید گرمی حبس کی وجہ سے دن بدن عوام کی مشکلات اضافہ ہونے لگا،جس پر عوامی سماجی حلقوں ،میاں محمد عر فا ن و ٹو،محمدرضوان عرف گوشی،راومحمدپرویز سراج، معاز اسماعیل،محمدعارف،میاں محمد فیصل و ٹو ، ہیرا جی،ملک اورنگ زیب ملک فا روق بھارا،ملک رفیق بھارا ، میا ں شکیل احمد ، اور دیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ عرصہ چار پانچ سا ل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہے۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرتے ہونے کے لئے سولر متعارف کرائے چائنہ سمیت دیگر ممالک سے معاہدہ کئے لیکن سولر پلیٹوں کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی مارکیٹ جرمنی چائنہ کے نام پر درجنوں کمپنیوں کی سولر پلیٹس موجود ہیں جن کے اصلی یا نقلی ہونے کا کسی کوکچھ پتہ نہیں اوراس کی کوئی گارنٹی دستیاب نہیں گزشتہ ماہ جامنی کے نام سے فروخت ہونے والی 5500والی اب 8200روپے جبکہ چائنہ کی 4500والی 7000روپے میں فروخت ہورہی ہے عوامی سماجی شہری حلقوں نے حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سولر پلیٹس کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں اور نواح میں ماہ رمضان سے قبل ہی عوام کو بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے ۔ شدید ترین گرمی میں عوام کو صرف10گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔لگاتار تین تین گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے گھروں میں پانی ختم ہو جا تا ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہوتا ۔حکومت اور میپکو کے تمام تر دعوؤں کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا اور آگ برساتے سورج میں اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی مزید مشکل بنا دی اور اگر کوئی حکام بالا ہیں تو نوٹس لیں۔ فقیر والی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق قیامت خیز گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب نے لوگوں کی زند گی اجیرن کر دی ہے بجلی نہ رہنے کی وجہ سے گھروں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ،ننھے منھے بچوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے۔