وزارت مذہبی امور سندھ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی ضیلت پر کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کے معاملہ پر ساتھ دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے رابطہ کیا تھا، لیکن پیپلزپارٹی نے پر واضح کردیا کہ پانامہ پیپرز میں ملوث لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے ،علماء کرام نے حکومت سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ، گرانفروشی روکنے اورمساجد‘ امام بارگاہوں و دیگر مذہبی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اورکہاہے کہ نماز تراویح کے دوران پولیس فورس کو مزید چوکس رکھاجائے تاکہ کوئی ملک و اسلام دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ وزارت مذہبی امورسندھ کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں رمضان المبارک کی فضیلت کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے صدیق راٹھور، جے یوآئی کے قاری عثمان اورمختلف مکاتب فکرکے علماء کرام نے خطاب کیا ۔ علماء کرام نے فضیلت رمضان پرروشنی ڈالتے ہوئے ماہ رمضان کا تقدس برقراررکھنے کے لیے حکومت کوچھ نکاتی مطالبات پیش کیے اوران پرفوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمارے ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشرُبا اضافے کی کوئی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ رحمتوں اور برکتوں کے اس مہینے میں نیکیاں سمیٹنے والوں کی جیبیں بھی ہلکی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں زیادہ منافع کمانے کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم ہو جاتا ہے جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کمانے کا گناہ عام مہینوں سے زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے مہنگائی ملاوٹ کو دہشت گرد ی جیسا جرم قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے روئے زمین پر رحمتوں اور برکت کی برسات شروع ہو جاتی ہے اگر کوئی بدبخت ماہ رمضان کا تقدس پامال کرتا اور روز ہ داروں کے لئے مشکلات پیدا کرتا ہے وہ اپنے لئے جہنم کی آگ کا انتظام کرتا ہے۔ رمضان المبارک عظیم اور افضل مہینہ ہے۔مگر بد قسمتی سے پاکستان میں ناجائز منافع خور اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں جبکہ بیرون ممالک میں ایسا نہیں ہے ایسے عناصر کی عوامی سطح پر حوصلہ شکنی ضروری ہے‘۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ روزہ داروں کی سہولت کے پیش نظر ناجائز منافع خوری‘ گرانفروشی اور ذخیرہ اندروزی روکنے کے لیے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرے اجتناب کریں۔ علماء نے اس توقع کا اظہارکیا کہ حکومت مندرجہ بالا اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ضروری ریاستی وسائل کو بروئے کار لائے گی، تاکہ رمضان المبارک کے آداب اور اس کے احترام و تقدس کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر ڈاکٹرقیوم سومرو کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ملکی حالات کے پیش نظرپیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کوٹریک پرلانے کے لیے مختلف پہلوؤں پرغورکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مقامی حکومتوں کے لیے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میئر ،ڈپٹی میئر کیلئے پارٹی جسے نامزدہ کرے گی اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوگا ۔ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور مذہبی امور کی وزرات اس سلسلہ میں تمام علماء اکرام سے رابطہ کو بھی مزید بہتر کرے گی ۔س