رمضان المبارک میں سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ،آئی جی سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہ رمضان کے دوران پولیس سیکیورٹی میکنزم کے تحت مجموعی امور کو مربوط موثر اور ٹھوس بناتے ہں وئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ رمضان المبارک کے حوالے سے صوبائی سطح پر ترتیب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لے رہے تھے ۔ڈی آئی جی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق زون ایسٹ میں 1214مساجد /نماز و تروایح کے کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی کے علاوہ 2850سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ 53موبائلوں اور17 موٹرسائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ کی رپورٹ کے مطابق زون ویسٹ میں 1660کے قریب مساجد/ نماز و تروایح کے کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی کے علاوہ 4320سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ 20موبائلوں اور 50موٹرسائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کیئے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی ساوتھ کی رپورٹ کے مطابق زون ساوتھ میں 1130 کے قریب مساجد/ نماز و تروایح کے کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی کے علاوہ 5810 سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ52موبائلوں،09 بکتر بند گاڑیوں اور70 کے قریب موٹرسائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کیئے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی حیدرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 2473 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات و دیگر سیکیورٹی امور پر 11305سے زائدافسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 238 موبائل اور231موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی سکھر کی رپورٹ کے مطابق 227 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 850 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دے رینگیجس میں 55 سے زائد موبائل اور موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران 675 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 4290 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام ینگے جس میں 184 کے قریپ موبائل اور 190 سے زائدموٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی میر پور خاص کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوارن کم وبیش 665 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 790 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دے دینگے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 720 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات و دیگر سیکیورٹی امور پر 9270 سے زائدافسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اور موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے۔