نئے صوبے کا مطالبہ لسانی فسادات کرانے کی سازش ہے ، اشرف نوناری
حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) ایم کیو ایم الگ صوبے کا مطالبہ کرکے ایک بار پھر سندھ میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے، 24 جولائی کو حیدرآباد میں ’’ تحفظ سندھ ‘ ‘ جسلہ عام کرکے سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف سندھ بھر میں تاریخی جدوجہد کا آغاز کرینگے ،یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے ’’سندھ ہاؤس‘‘ حیدرآباد میں منعقد سندھ نیشنل تحریک اور ان کی ذیلی جماعتوں ناری تحریک ، اسٹوڈنٹ تحریک اورلیبر تحریک کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے گئے ہیں سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سندھ حکومت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دبئی سے چلائی جارہی ہے، جبکہ سندھ کے وزراء لوٹ ماراور کرپشن میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ کو اب علی بابا چالیس چوروں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑ سکتے ، کرپٹ حکمرانوں اور سندھ دشمن جاگیردارانہ نظام سے جان چھڑانے کیلئے سندھی عوام کو اپنا ووٹ اب قوم پرستوں کو دینا پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملکی ترقی کیلئے اہم ہے اگر راہداری منصوبے کو صرف پنجاب کے مفاد کیلئے استعمال کیا گیا تو ملکی سالمیت خطرہ میں پڑ ہ سکتی ہے ، اقتصادی راہداری میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کو برابری کے بنیاد پر شامل کیا جائے ،حلف برداری تقریب میں سندھ نیشنل تحریک کے عہدیداران چیئرمین اشرف نوناری، سینئر وائیس چیئرمین لالہ قربان سوڈھڑو ، وائیس چیئرمین ڈاکٹر میر الہداد ٹالپر ، جنرل سیکریٹری نجیب احمد تھیبو ، جوائنٹ سیکریٹری حبیب اللہ کالرو ، فنانس سیکریٹری ذوالفقار علی جتوئی ، پریس سیکریٹری اختر سندھی ، سندھ نیشنل ناری تحریک کی عہدیداران چیف آرگنائزر ڈاکٹر عظمی ٰ جوکھیو ، ڈاکٹر عابدہ صدیقی ، نسیم اختر ، شاہدہ یوسف زئی ، سندھ نیشنل اسٹوڈنٹ تحریک کے عہدیداران چیف آرگنائزر انیل کمار اوڈ ، جئی چند اوڈ، سندھ نیشنل لیبر تحریک کے عہدیداران چیف آرگنائزر جھانگی ملاح ، سید لطیف شاہ سے تنظیم کا حلف لیا گیا ۔