پہلا ینگ منجائی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر
ّبلامبٹ(نمائندہ پاکستان)پہلا ینگ منجائی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر۔فائنل میچ رانی کرکٹ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد منجائی کرکٹ کلب کو9 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلیا تفصیلات کیمطابق لوئر دیر کے علاقہ منجائی میں پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں 23 ٹیموں نے حصہ لیا اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحصیل کونسلراور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سیف اللہ خان شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے صدر پیر امتیاز احمد تحریک انصاف کے رہنماء راحت اللہ شنواری چیرمین ویلج کونسل منجائی رحمان اللہ اور ٹورنامنٹ ارگنائزر ملک فواد خان یوسفزئی نے کہا کہ کھیل روح کی غذا ہے اور ہماری زندگی میں کھیل بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھیل انسان میں چستی،پھرتی،لچک اور ایسی قائدانہ صلاحیتں پیدا کرتی ہے جو کسی اور جگہ سے نہیں مل سکتیں مقررین کا کہنا تھا کہ کھیل ہمیشہ انفرادی کے بجائے اجتماعی فوائد کیطرف توجہ دلاتا ہے اور کھیل جسم میں قوت برداشت قوت حافظہ طاقت اور اعضاء کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی فروغ کیلئے منجائی میں کرکٹ گراونڈ کا بندوبست کریں تقریب کی آخر میں مہمان خصوصی سیف اللہ خان،پیر امتیاز احمد ودیگر نے فائنل میچ جیتنے والے رانی کرکٹ کلب کے کپتان طارق خان اور دوسرے نمبر پر انے والے ینگ منجائی کرکٹ کلب کے کپتان سعیداللہ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کاردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں مڈلز،ٹرافیاں تقسیم کیں اور کمیٹی کیلئے نقد دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پیر امتیاز آحمدنے پانچ ہزاررحمان اللہ نے چار ہزار اور تمام کھلاڑیوں کو کیٹس دینے کا اعلان کرکے اپنے طرف سے ہر قسم تعاون کا اعلان کیا ۔