عوام کو بجٹ کے اعداد وشمار سے نہیں عملی اقدامات سے دلچسپی ہے،آصف لقمان قاضی

عوام کو بجٹ کے اعداد وشمار سے نہیں عملی اقدامات سے دلچسپی ہے،آصف لقمان قاضی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے رہنما اور مرکزی شوریٰ کے رکن آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری سے نجات دلائیں عوام کو بجٹ کے اعداد وشمار سے نہیں عملی اقدامات سے دلچسپی ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے رہنما اور مرکزی شوریٰ کے رکن آصف لقمان قاضی نے نوشہرہ پریس کلب میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات محمدافتخار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں صوبائی اور مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے کوئی عملی منصوبہ پیش نہیں کیا جاسکا اورحکومتیں عوام کی معاشی بدحال دور کرنے میں ناکام رہی ہیں صوبائی حکومت کا نیاخیبر پختونخوا بنانا تو دور کی بات آج تک پشاور شہر کی ٹریفک کانظام تک درست نہیں کرسکی پشاور شہر میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظتوں کے ڈھیر نظرآتے ہیں جو صوبائی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت لوڈشیڈنگ کا مستقل حل تلاش کریں اس جرم میں صوبائی اور مرکزی حکومتیں برابر کی شریک ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پرانی صنعتیں بند ہوچکی ہیں اور نئی صنعتوں کا کوئی منصوبہ تاحال سامنے نہیں آیا حکومت معاشی منصوبہ بندی کی بصیرت سے یکسر محروم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں پاک چائنا کاریڈور کو متنازعہ بنانے کی بجائے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ صوبے میں نئی صنعتیں قائم ہوجائے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوسکے حکومت نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کریں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس امیر طبقے پر لگائیں جاتے ہیں جبکہ یہاں پرٹیکسز کا بوجھ غریبوں پر ڈال دیاجاتا ہے جس سے عوام اور حکمرانوں کے مابین خلیج بڑھ جاتا ہے جو کہ انتہائی نقصان دہ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر