نوشہرہ،آرمر کالونی میں ٹرانسفارمر جل جانے سے تین دن سے بجلی بند ، عوام بلبلا اٹھے

نوشہرہ،آرمر کالونی میں ٹرانسفارمر جل جانے سے تین دن سے بجلی بند ، عوام بلبلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) آرمرکالونی مانکی روڈ نوشہرہ فیز 1میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل جانے سے تین دنوں سے بجلی بند سخت گرمی کی وجہ سے عوام بلبلا اٹھے گھروں اور مساجد میں پانی ناپید آرمرکالونی فیز 1کربلا کا سامنظر پیش کرنے لگا لوگوں نے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے راتیں جاگ کر گزاری عوام کا ساری رات اور بلخصوص تہجد کے وقت واپڈا والوں کو بددعائیں تفصیلات کے مطابق آرمرکالونی مانکی روڈ فیز 1میں جمعے کے روز اچانک ٹرانسفارمر جل گیا جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا دوسرے دن واپڈا کے اہلکار کالونی ملازمین کے ساتھ ملکر ٹرانسفارمر اتارا اور دوسرا لگایا فنی خرابی کی وجہ سے دوسرا ٹرانسفارمر بھی جل گیا اور یکے بعد دیگرے تین ٹرانسفارمر جل گئے جب اس کے بارے میں واپڈا والوں سے معلومات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کالونی انتظامیہ ٹرانسفارمر مرمت کیلئے لے جاتے ہیں اور ان کو ادائیگی نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کے بقایاجات لاکھوں تک پہنچ گئے لہذا وہ ٹرانسفارمر کو مکمل ٹھیک کرنے کی بجائے ایسے ہی ٹھرخاتے ہیں اس میں معمولی ہاتھ پھیرکر پھر بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ جل جاتا ہے اور یہ سلسلہ تین روز سے جاری ہے تین روز سے عوام شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کالونی انتظامیہ رہائشیوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں آرمرکالونی علاقہ غیرکا سامنظر پیش کررہا ہے واپڈا والے کہتے ہیں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے یہ کالونی انتظامیہ کا مسئلہ ہے کالونی انتظامیہ کہتا ہے کہ بجلی بل واپڈا وصول کرتی ہے لہذا ٹرانسفارمر کی مرمت اور تجدید واپڈا کی ذمہ داری ہے عوام کہاں جائیں اور کس سے فریاد کریں آرمرکالونی کے رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔