امہ ویلفئرٹر سٹ کی جا نب سے50کلو پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کئے
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ضلع لو یر دیر کے علاقہ وا دی تالاش سے تعلق ر کھنے والے ڈیڑ ھ سو یتیم اور خصوصی بچوں کے خا ندانوں میں امہ ویلفئرٹر سٹ کی جا نب سے50کلو پر مشتمل رمضان پیکج( گھی ،کھجور دالیں ،چاول )تقسیم کئے گئے ،خصو صی بچوں کے لے سکول او ر معذور خواتین کے لئے ووکیشنل سنٹر قایم ۔اتوار کو ’’ارمغان اسپشل ری ہیبلی ٹیشن ار گنا یزیشن،،کے زیر اہتمام خصو صی بچوں کے لے سکول او ر معذور خواتین کے لئے قائم ووکیشنل سنٹرکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے امہ و یلفیر ٹر سٹ کے چیف ایگز یکٹیو مولانا محمد اد ریس نے کہا کہ خصو صی ( معذ و ر ) بچوں کی بحا لی کے لے معاشر ے کے تمام افراد اورریاستی اداروں کو اپنا بھر پور کردارا دا کر نا ہوگا تا کہ و ہ معاشر ے پر بو جھ بننے کی بجا ئے کا رآمد شہر ی بن سکے ،بر طانوی شہر ت یا فتہ مو لانا محمد ادریس ،ایس ایس پی پشاور راحت اللہ، ماہر تعلیم و سابق مشیر و زیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمد رحیم حقانی،ڈسٹرکٹ کو نسلر حکیم خان،فضل قادر و دیگر نے کہا کہ یو رپ اور دیگر تر قی یا فتہ مما لک میں خصوصی بچوں کی بحالی پر خصوصی تو جہ د ی جا تی ہے جبکہ پا کستان میں بد قسمتی سے تمام ذ مہ داری والدین پر ڈا ل دی جا تی ہے ، مولانا ادریس نے کہا کہ امہ ٹر سٹ دنیا بھر کے 27ممالک میں خصوصی اور یتیم بچوں کی بحا لی کا کام جاری ر کھیں ہو ئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جا ر ی رہیگا اس موقع پر انہو ں نے 140 معذور خوا تین کے لئے قایم سنٹر کے تمام تر اخراجات ٹر سٹ کی جا نب سے برداشت کر نے کا بھی اعلان کیا تقر یب میں بچوں نے ملی نغمیں ،نعت اور ٹیبلو پیش کئے ،اس موقع پر ریٹایر ڈ پو لیس افیسران ،پاک آرمی کے میجر شاہد ،میجر رضوان سمیت عما ید ین ومشران علاقہ اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔