معاذاللہ قومی وطن پارٹی سے مستعفی،جے یو آئی میں شمولیت
چارسدہ (بیورورپورٹ)غنڈہ کرکنہ کے سیاسی وسماجی شخصیت معاذاللہ خان نے آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی پارٹی سے 26سالہ رفاقت ختم کرکے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ جمعیت نے اسلام کی سر بلندی اور جمہوری نظام کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دئیے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے معز اللہ خان کی جے یوآئی میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق غنڈہ کرکنہ گل جان کلی سرڈھیری میں علاقے کے ممتاز سیاسی وسماجی شحصیت معز اللہ خان کی رہائش گاہ پر جے یوآئی کی شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ،ایم پی اے فضل شکور خان ،یونین کونسل امیر مولانا گل محمد ،نائب ناظمجہانزیب خان سمیت علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر معزاللہ خان نے خاندان او ر ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے 26سالہ سیاسی رفاقت ختم کرکے جے یوآئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مولنا سید گوہر شاہ ،ایم پی اے فضل شکور خان اور معز اللہ خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے عوام جوق درجوق جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔اسمبلی کی فلور پر جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکور خان نے ہمیشہ اپنے چارسدہ کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کیا ہے ۔قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ شمالی ہشنغر اور اپنے انتخابی خلقوں کو توجہ دی جبکہ دیگر علاقوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ۔ ۔اس موقع پر ایم پی اے فضل شکور خان نے علاقہ گل جان کلی میں بجلی کے 2 ٹرانسفارمر اور 25 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کرنے کا اعلان بھی کیا ۔