کرک ،خون سفید ہو گیا ،بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل
کرک ( بیورورپورٹ)خرم محمد زئی کا عمل خان خاکی اپنے سترہ سالہ بیٹے کے ہاتھوں قتل، قاتل بیٹا گرفتار آلہ قتل برآمد ، تفصیلات کے مطابق بیٹے علی نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن خرم آکر بتایا کہ انکے باپ کو ڈیڑھ بجے نا معلوم افراد نے گھر کی چاردیواری سے ملحقہ توت کے درخت کے سائے میں گولی مار کر قتل کیا جس پر ایس ایچ او اقلیم خان پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے تو مقتول کے بڑے بیٹے علی کی تضاد بیانی پر پولیس کو شک ہوا ۔ جس پر پولیس نے لاش اٹھا کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجھوایا جبکہ مقتول کے دونوں بیٹوں سترہ سالہ علی اور پندرہ سالہ اسامہ کو تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن لے گئے جہاں مقتول کے چھوٹے بھائی اسامہ نے راز اگل دیا اوربتایا کہ ہم بھائی گھر کے اکلوتے کمرے میں تھے جبکہ انکے مقتول والد گھر سے ملحقہ درخت کے سائے میں سوئے ہوئے تھے علی رائفل سمیت کمرے سے باہر نکلا اور ابو پر فائر کردیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا میں کمرے سے باہر نکلا تو علی کو رائفل سمیت دوڑتا ہوا دیکھا میں نے انہیں آواز دی مگر وہ بھاگتا چلا گیا اور رائفل کو ٹھکانے لگانے کے بعد واپس آکر تھانے پہنچا پولیس نے اسامہ کی رپورٹ پر علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔