سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا حکم

سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو ...
سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کو کھاد پر سبسڈی دینے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کو درآمدی کھاد پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی جسے پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کھاد پر سبسڈی کے کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی اور 27 مئی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو پیر کو سنایا گیاہے ۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
سپریم کورٹ نے پیر کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر مسترد کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسان پیکج کے تحت مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دی جائے ۔ عدالت نے سبسڈی لینے والی کمپنیوں کی کھاد کے کیمیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -