اگلے چار روز موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

اگلے چار روز موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان، ہزارہ ، راولپنڈی، ...
اگلے چار روز موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے چار روز (سوموار سے جمعرات ) کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے سب سے پہلے شدید گرمی کے زیر اثر آئیں گے۔ ان علاقوں میں ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، سبی اور نصیر آباد ڈویژن شامل ہیں۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

سوموار سے جمعرات کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ اور پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم شام اور رات کو کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد 42، لاہور 46، کراچی 39، پشاور 43 ، کوئٹہ 37، گلگت 31، چترال 35 ، ہنزہ 26 ، مظفرآباد 39، مری 29، سکردو 31، فیصل آباد 45، ملتان 45 ، حیدرآباد 46، دیر 36 اور قلات میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

نوجوان کے خون سے لکھی تحریر پڑھ کر ہوش اُڑ گئے ، یہ کیا اور کس نے لکھا تھا؟ جواب جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

اتوار کو نورپورتھل، بھکر، رحیم یارخان، سکھر اور لاڑکانہ 48، دادو، جیکب آباد بہاولنگر، سبی اور شہید بینظیر آباد47، لاہور، اوکاڑہ، بہاولپور، جوہر آباد، ساہیوال، سرگودھا، جہلم، پڈعیدن، روہڑی، موہنجوداڑو اورحیدرآباد 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے گرم ترین علاقے رہے۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں