144 کرنل بریگیڈئر بن گئے،150 لیفٹیننٹ کرنلز کی بھی ترقی

144 کرنل بریگیڈئر بن گئے،150 لیفٹیننٹ کرنلز کی بھی ترقی
144 کرنل بریگیڈئر بن گئے،150 لیفٹیننٹ کرنلز کی بھی ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بری فوج کے ایک سو چوالیس افسران کو بریگیڈئر جب کہ ڈیڑھ سو لیفٹیننٹ کرنلز کو فل کرنل کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔ بری فوج کا لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل و بریگیڈئر اور کرنل سے بریگیڈئر کے پروموشن بورڈ کا اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں دو روز تک جی ایچ کیو میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں آرٹلری کے چوبیس کرنل ترقی پا کر بریگیڈئر بن گئے ہیں جبکہ بتایا گیا 34 لیفٹیننٹ کرنلز ترقی پا کر فل کرنل بن گئے۔ اسی طرح آرمڈ کور کے 9افسران کو کرنل سے بریگیڈئر جبکہ 10کو لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل بنایا گیا ہے۔ ایئر ڈیفنس کے 8کرنلوں کو ترقی دے کر بریگیڈئر جبکہ 7 لیفٹیننٹ کرنلوں کو ترقی دے کر کرنل بنایا گیا۔ انجینئرز کے 7کرنلوں کو ترقی دے کر بریگیڈئر ایک لیفٹیننٹ کرنل کو ڈبل پروموشن دے کر بریگیڈئر جبکہ 14کو لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل بنایا گیا۔ انفنٹری کے 59کرنلوں کو بریگیڈئر، دو لیفٹیننٹ کرنلوں کو ڈبل ترقی دے کر بریگیڈئر جبکہ 52کو کرنل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ آرمی ایوی ایشن کے 3کو کرنل سے بریگیڈئر 5کو لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ملٹری انٹیلی جنس کور کے 3افسروں کو کرنل سے بریگیڈئر اور5 کو لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آرمی سروسز کور کے3 افسران کو کرنل سے بریگیڈئر کو2 لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل جبکہ ایک کو دہری ترقی دے کر براہ راست بریگیڈئر بنایا گیا ہے۔ آرڈیننس کے ایک افسر کو کرنل سے بریگیڈئر اور تین کو لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، ای ایم ای کے چار افسران کو بریگیڈئر جبکہ چھ کو کرنل اور اسی طرح سے میڈیکل کور کے بیس افسران کو بریگیڈئر اور 25 کو کرنل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ لاہور سے خبرنگار کے مطابق پاک فوج کے سلیکشن بورڈ نے آئی ایس پی آر لاہور کے کرنل شاہد عباس اور آئی ایس پی آر پشاور کے کرنل ندیم کو بھی بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دی ہے اور ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -