ایران کو تنہا کرنے کے لئے سعودی عرب نے نئی حکمت عملی بنا لی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کو دنیا میں تنہا کرنے کے لئے نئی حکمت عملی بنا لی ہے اور مشرق وسطی کے باہر افریقہ ایشیا اور لاطینی امریکہ میں اثرو رسوخ بڑھانا شروع کر دیا ہے خطے میں مغرب کی دلچسپی کم ہونے سے بھی سعودی عرب پریشان ہے، اسلامی ممالک کا اتحاد بھی ایران سے نمٹنے کا حصہ ہے۔ دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی پر پاکستان کو تشویش ہے۔