تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
 تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

  

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2004میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنی بھابی، بھتیجی اور بھتیجے کو قتل کیا تھا۔کبیر والا ضلع خانیوال کے رہائشی بشیر حسین نے اپنے مرحوم بھائی کی زمین ہتھیانے کے لیے فائرنگ کر کے بھابی مختیار بی بی، بھتیجے ناصر شاہ اور بھتیجی معصومہ کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ مجرم کو سیشن کورٹ کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔مجرم بشیر حسین کی جانب سے کی گئیں تمام تر رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد اس کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے، مجرم کو پھانسی دینے اور موت کی تصدیق ہونے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف