پنجاب کا 1650 ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

پنجاب کا 1650 ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
پنجاب کا 1650 ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کا 1650 ارب روپے مالیت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ گورنر نے 13 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سمری کی منظوری کے بعد اجلاس کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13جون کو سہ پہر 4 بجے سپیکر رانا اقبال خاں کی زیر صدارت ہوگا جس میں  وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا بجٹ پیش کریں گی۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

پنجاب کے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے بجٹ کا کل حجم 1650 ارب روپے سے زائد ہوگا جس میں 550 ارب روپے سے زائد کاترقیاتی بجٹ ہوگا۔ مالی سال 2016-17 میں پنجاب میں واٹرسپلائی اورسینی ٹیشن کے لیے 14 ارب 95 کروڑ روپے ،سوشل ویلفیئر کیلئے 61 کروڑ روپے،سڑکوں کیلئے 79 ارب 81 کروڑ روپے اور وومن ڈویلپمنٹ کیلئے 57 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

علاوہ ازیں پنجاب کے بجٹ میں سکول ایجوکیشن کیلئے 22 ارب 62 کروڑ روپے،ہائر ایجوکیشن کیلئے 13 ارب 49 کروڑ، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سکولوں کی خراب عمارات کی تعمیر ومرمت کیلئے 9 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے اور وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید : بزنس