وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جلائی گئی لڑکی کے بھائی کو ملازمت دیدی

ایبٹ آباد (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جرگوئیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی عنبرین کے بھائی کو ملازمت کا لیٹر جاری کردیا۔ ہرنو میں جلسہ عام کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گاﺅں مکول پائیں میں 15 رکنی جرگہ کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی عنبرین کے بھائی نعمان کو ملازمت کا لیٹر جاری کیا۔ مقتولہ کے والد ریاست نے وزیراعلیٰ سے لیٹر وصول کیا۔