”میرامقابلہ کرنے آئی ہو“ میرا میبل خان پربرس پڑیں

”میرامقابلہ کرنے آئی ہو“ میرا میبل خان پربرس پڑیں
 ”میرامقابلہ کرنے آئی ہو“ میرا میبل خان پربرس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران فلم شورشراباکی ہیروئن میبل خان پربرس پڑیں۔بتایاگیاہے کہ میبل خان جب مقامی فارم ہائوس میں فلم کے سیٹ پرپہنچیں تومیرانے انہیں کہاکہ تم یہاں میرامقابلہ کرنے آئی ہو، تم نے مجھے سلام کیوں نہیں کیا۔جس پرمیبل خان کاکہناتھاکہ میں نے سب کو مشترکہ سلام کیاہے لیکن میرانے ان کی ایک نہ سنی اورسیخ پاہوکرکہنے لگیں کہ تم ہوتی کون ہومیرامقابلہ کرنے والی۔میں انٹرنیشنل اداکارہ میراہوں لیکن میبل خان نے انہیں کوئی تلخ جواب نہ دینے میں ہی عافیت سمجھی اوروہ سیٹ سے اٹھ کر چلی گئیں۔اس حوالے سے میبل خان کاکہناتھاکہ میں اداکارہ میراسمیت تمام سینئراداکاراو¿ں کی عزت کرتی ہوں اوران سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میراکا اچانک یہ رویہ دیکھ کرمجھے حیرت ہوئی لیکن میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہناچاہتی۔شاید وہ مجھ سے جیلس ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے میرے ساتھ یہ رویہ اختیارکیا۔

مزید :

تفریح -