”خدمات “ کا اعتراف ، نریندر مودی کیلئے افغانستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ”غازی امان اللہ خان میڈل “ سے نوازا۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے دورے کے دوران افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے افغانستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو غازی امان اللہ میڈل سے نوازا۔ یہ میڈل افغانستان کا اعلیٰ شہری اعزاز ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازے جانے پر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا۔