اینٹی کرپشن مہم، نائیجیریا میں قومی لٹیروں سے 10 ارب ڈالر واپس

اینٹی کرپشن مہم، نائیجیریا میں قومی لٹیروں سے 10 ارب ڈالر واپس
اینٹی کرپشن مہم، نائیجیریا میں قومی لٹیروں سے 10 ارب ڈالر واپس

  

نائیجیریا (ویب ڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا میں اینٹی کرپشن مہم کے تحت حکومت قومی لٹیروں سے 10 ارب ڈالر واپس لینے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ 33 کروڑ ڈالر مزید ملنے کی توقع ہے ، سابق صدر کیخلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا کے وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال صدر محمد بخاری نے بدعنوانی کیخلاف مہم شروع کی تھی جو کامیابی سے جاری تھی اور اربوں ڈالر واپس لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لائی محمد نے بتایا ملک کا زیادہ تر پیسہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں جمع ہے۔ جو بدعنوانی نے ملک میں لوٹ مار کر کے وہاں جمع کرایا ہے۔ یاد رہے حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کرپٹ افراد کے نام شائع کرینگے لیکن ابھی تک بدعنوان افراد کی فہرست شائع نہیں کی گئی ہے تاہم وزیراطلاعات نے یہ نہیں بتایا کہ کرپٹ افراد سے رضا کارانہ طور پر کتنے پیسے واپس لئے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا 583 ملین ڈالر کیش کی صورت میں جبکہ 9.7 بلین ڈالر دوسرے ممالک میں نقد اور اثاثوں کی صورت حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کے کیس عدالتون میں زیر سماعت ہیں جن میں سابق صدر گڈلک اور قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی