پانی اور بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں، کراچی میں 1200 واٹر ٹینکرز چلیں گے: قائم علی شاہ

پانی اور بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں، کراچی میں 1200 واٹر ٹینکرز چلیں گے: ...
پانی اور بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں، کراچی میں 1200 واٹر ٹینکرز چلیں گے: قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ دوست بجلی اور پانی پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، پانی اور بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کو بہترین شہر بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے جو ہوسکا وہ کر گزریں گے۔
یونس آباد پل کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں اس پل کی ضرورت ہے اس لیے یہ جلدی بننا چاہیے، پل کی لمبائی 380 میٹر ہے اور 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔سڑکوں کی استرکاری کیلئے 22 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں ۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پانی کی کمی پر قابو پالیں گے جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں 1200 ٹینکرز چلیں گے ۔ کے ایم سی والے اب مقررہ وقت سے پہلے کام کردیتے ہیں۔ کچھ دوست بجلی اور پانی پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، پانی اور بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔