مارک زکر برگ بھی ہیکرز کے’ حملے‘سے نہ بچ سکے،پاس ورڈ جاری، کئی اکاؤنٹس ہیک

مارک زکر برگ بھی ہیکرز کے’ حملے‘سے نہ بچ سکے،پاس ورڈ جاری، کئی اکاؤنٹس ہیک
مارک زکر برگ بھی ہیکرز کے’ حملے‘سے نہ بچ سکے،پاس ورڈ جاری، کئی اکاؤنٹس ہیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کے بے تاج باشاہ سمجھے جانے والے فیس بک کےک بانی مارک زکر گرگ کے ساتھ بھی ’ہاتھ ہو گیا‘۔ہیکرز نے دنیا بھر میں رابطہ کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر حملہ کر دیا اور اکاؤنٹ ہیک کرکے پاس ورڈ جاری کردیا۔ 
ڈیلی مرر کے مطابق گزشتہ روز(اتوار کو)مارک زکر برگ کا انسٹا گرام ،ٹوئٹر ،لنکڈ ان اور پنٹریسٹ جیسی سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے گروپ کی جانب سے زکر برگ کے اکاونٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ٹویٹر پر کیا او رمارک کو رابطہ کرنے کا کہا۔ہیکر گروپ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے آپ کے ٹویٹر،انسٹا گرام اور پنٹریسٹ اکاونٹس تک رسائی حاصل کر لی ہے،ہم صرف آپ کی سکیورٹی چیک کر رہے تھے، آپ ہمیں ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج )کریں،یہی پیغام لنکڈ ان اور پنٹریسٹ پر بھی بھیجا گیا ہے جبکہ ڈیلی مرر کے مطابق انسٹا گرام کے ہیک ہونے کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی‘‘۔
ان کے اکاونٹ کے ہیک ہونے کے سکرین شارٹس بھی سامنے آئے ہیں۔

اگرچہ زکر برگ کا ٹویٹر اکاونٹ 2012ء سے غیر فعال پڑا ہے تاہم وہاں اپ لوڈ کی جانے والی پوسٹ کو ہٹادیا گیا ہے۔ دوسری طرف مبینہ طورپر زکربرگ کا پاس ورڈ بھی جاری کردیاگیا اور یہ پاس ورڈ ’dadada‘ تھا۔