بجٹ بغیر کسی منصوبہ بندی کے تیار اور پیش کیا گیا:خورشید شاہ

بجٹ بغیر کسی منصوبہ بندی کے تیار اور پیش کیا گیا:خورشید شاہ
بجٹ بغیر کسی منصوبہ بندی کے تیار اور پیش کیا گیا:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ بغیر کسی پلاننگ کے تیار اور پیش کیا گیااور اس میں کہیں نہیں بتایا گیا کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ کو بغیر سمت قرار دے دیاان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک قدم پیچھے آنا چاہیے۔ 2016-17کا بجٹ بغیر کسی منصوبہ بندی کے تیار کیا گیا اور اسی طرح ہی پیش کردیا گیا۔خورشید شاہ نے کہا تعلیم سمیت اہم شعبوں کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کیا گیا۔انہوں نے حکومتی طرز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت متحدہ اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے۔