وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو سحر و افطارمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو رمضان المبار کے دوران سحر و افطار میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے اور سحر و افطار میں شہروں اور دیہات میں یکساں طور پر بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم آفس کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹرکیے جائیں۔