کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔پیر کو ہونے والے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 352 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
آج کے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح تک گیا تاہم اس میں بعد ازاں بتدریج کمی ہونا شروع ہوگئی اور انڈیکس 37 ہزار 352 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج مجموعی طور پر 16 کروڑ 12 لاکھ 27 ہزار 260 حصص کا لین دین ہوا جس سے مارکیٹ میں 10 ارب 60 کروڑ 58 لاکھ 80 ہزار 853 روپے کے سرمایہ کا اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

بزنس -