فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ،اردنی خفیہ ادارے کے3 افسروں سمیت5 ہلاک

فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ،اردنی خفیہ ادارے کے3 افسروں سمیت5 ہلاک
فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ،اردنی خفیہ ادارے کے3 افسروں سمیت5 ہلاک

  

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں فلسطینی مہاجر کیمپ بقعا پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں اردن کے خفیہ ادارے تین اعلیٰ افسروں سمیت 5اہلکا رجاں بحق ہو گئے ہیں۔

گارڈین کے مطابق اردن کے سرکاری میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گردانہ حملے میں قومی خفیہ ادارے کے تین آفیسرز ایک گارڈ جبکہ ایک ملازم مارا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ دارالحکومت عمان کے نواح میں واقع ایک فلسطینی مہاجر کیمپ کے سکیورٹی دفتر پر کیا گیا۔ اردن کے سرکاری میڈیا نے پیر کی صبح ہونے والے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔اردن کے سرکاری میڈیا پر حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

حملہ آوروں کا نشانہ بننے والا یہ مہاجر کیمپ 1968میں قائم کیا گیا جس میں ایک لاکھ مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے۔

اگرچہ تاحال ان حملوں کی باقاعدہ ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اردن کی شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کا رد عمل ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی