سعودی سفیر کی چوہدری نثارسے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( صباح نیوز) سعودی سفیرعبداللہ مرزوک الزہرانی نے پیر کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی تعلقات ، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام اورعلاقائی مسائل کے دیرپا حل کے لئے دونوں ملکوں کوملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات پاکستان کے لئے منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمیں ملکر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا