آئی جی سندھ نے الیکٹرانک چالان سسٹم کا افتتاح کر دیا

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن کے کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ شہریوں کو ای چالان کے ذریعے موقع پر ہی چالان کی رقم بھرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن کے کمپیوٹر سیکشن ٹریفک ٹکٹنگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس نظام کے ذریعے شہری کریڈٹ کارڈ سے موقع پر ہی چالان جمع کرا سکیں گے جبکہ ٹریفک ای چالان کی 117 خصوصی مشینیں افسران کو فراہم کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ایک سو پچاس مزید مشینیں افسران کو فراہم کردی جائیں گی، جبکہ ای چالان کے لئے چھ سو افسران شہر کے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔