وزیر اعظم کی حالت بہتر آج ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کا امکان
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے جس کی بدولت وہ ہر گھنٹے بعد چہل قدمی کر تے ہیں اور کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے۔جبکہ نجیہ ٹی وی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو آج گھر منتقل کردیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود وزیر اعظم کے صاحبزادے نے حسین نواز نے ان کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ کے نتائج بہتر آرہے ہیں ،آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتردوائیں بند کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ وزیر اعظم کو ایک سے ڈیڑھ ہفتہ آرام کرنا پڑے گا،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نوازشریف چہل قدمی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف اورعرفان صدیقی نے آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی عیادت کی ۔