عمران خان کا خیبرپختون خواہ کے ایم این ایز کی وزیر اعلیٰ پر تنقید کا نوٹس، کسی کو نظم ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی:عمران خان

عمران خان کا خیبرپختون خواہ کے ایم این ایز کی وزیر اعلیٰ پر تنقید کا نوٹس، ...
عمران خان کا خیبرپختون خواہ کے ایم این ایز کی وزیر اعلیٰ پر تنقید کا نوٹس، کسی کو نظم ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی:عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختون خواہ کے ایم این ایز کی وزیر اعلیٰ پر تنقید کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کسی کو نظم ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اختلافات اور شکایات کی تفصیلات7 روز میں فراہم کی جائیں۔عمران خان نے خیبرپختونخواکے ایم این ایزکی وزیراعلیٰ پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے، پارٹی کے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : اسلام آباد