”یہ وزیراعظم کو بچانے کی کوشش ہے“اپوزیشن نے متبادل حکومتی ٹی او آرز بھی مسترد کر دیئے

”یہ وزیراعظم کو بچانے کی کوشش ہے“اپوزیشن نے متبادل حکومتی ٹی او آرز بھی ...
”یہ وزیراعظم کو بچانے کی کوشش ہے“اپوزیشن نے متبادل حکومتی ٹی او آرز بھی مسترد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشترکہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے دیئے گئے چاروں متبادل ٹی او آرز مسترد کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں سینٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کے چھ ارکان کے علاوہ شیریں رحمان، خالد مقبول صدیقی، شفقت محمود اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز پر قانونی ماہرین سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ نئے حکومتی ٹی او آرز بھی وزیراعظم کو بچانے کی کوشش ہے۔اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ہمارے ٹی او آرز مکمل ہیں اس لئے ان کے تحت ہی بات ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -