رائے ونڈ میں تعمیر شدہ نئے ہسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت کی ہسپتالوں کی چلانے کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے ۔رائے ونڈ میں تعمیر ہونے والے نئے ہسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سے پیشکش طلب کر لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے رائے ونڈ میں 60بستروں پر مشتمل ایک نیا ٹی ایچ کیو ہسپتال بنایا گیا ہے حکومت کی جانب سے اس ہسپتال میں عملے کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس ہسپتال کو محکمہ صحت کی بجائے نجی شعبے سے چلوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ہسپتال کا انتظام، ©صفائی کا نظام نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ٹینڈر بھی طلب کر لیے ہیں۔