صدق دل سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، ٹی او آرز کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونے دینگے: اعتزاز احسن

صدق دل سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، ٹی او آرز ...
صدق دل سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، ٹی او آرز کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونے دینگے: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم صد ق دل سے مذاکرات کر رہے ہیں۔پاناما پیپرز کے معاملے پر ٹی او آرز بنانے کی مدت کے 15دن ختم ہونے والے ہیں لیکن حکومتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ہم معاملے کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کوشش اب بھی یہی ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچایا جائے لیکن حکومت سمیت کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دیئے گئے ٹی او آرز پر کافی تفصیل سے غور کیا ہے۔ان ٹی او آرز پر کل اپنا ردعمل دیں گے۔ہم کل کائی حل نکالنے کی کوشش کریں گے امید ہے کہ حکومت ہمارے فارمولے کو مان لے گی۔یاد رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے نئے ٹی او آرز کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

مزید : قومی